100 Words Story#1| Chuna | Haadi Khan
چونا
ازقلم ہادی خان
وہ شخص کھڑا مسجد کی دیوار کا بغور جائزہ لے رہا تھا۔۔۔۔
ازقلم ہادی خان
وہ شخص کھڑا مسجد کی دیوار کا بغور جائزہ لے رہا تھا۔۔۔۔
کہاں کھوئے ہو میاں۔۔۔۔مولوی صاحب نے توجہ حاصل کی۔۔۔
جی۔۔۔۔یہ کہ مسجد کا چونا کتنا پرانا ہو گیا ہے مگر اب تک برقرار ہے۔۔۔۔وہ صاف گوئی سے بولا۔۔۔
ہاں اللہ کے نام پر مسجد کا کام ہوا ہے باقی مسجد والوں کی نیت بھی اچھی تھی۔۔۔ویسے تمہارا مکان تو ایک سال میں سارا رنگ چھوڑ چکا ہے۔۔۔انھوں نے فخر اور طنز کو ایک ہی جملے کا سر پیر بنا کر بات کی۔۔۔۔
واقعی مولوی صاحب اللہ کے نام پر مسجد والوں کا لگایا گیا چونا دیرپا رہا ہے۔۔۔۔

Leave a Comment