Afsancha#05 | Tarjeeh | HaaDi khan

ترجیح 
ازقلم ہادی خان
"السلام علیکم!!" احسن خوشی سے گھر میں داخل ہوا..
کسی سے جواب نہ ملا..
وہ بیٹھا ان چہروں کی مسکراہٹیں وصول رہا تھا یوں جیسے سب اپنا اپنا فرض سر سے اتار رہیں ہیں..
"کسی نے ابھی عصر کی اذان سنی..." احسن نے دوبارہ بات کو شروع کیا..
اس بار اس نے ماما کے گُھٹنے پر ہاتھ رکھا..
انھوں نے کان سے ہیڈفون اتار کر بات دوبارہ سنی..
"نہیں میں نے نہیں سنی.." انھوں نے انکار میں سرہلایا..
"نمرہ تم نے اذان سنی..." احسن نے اس سے جاننا چاہا..
"کیوں اتنا کیاخاص تھا آج عصر میں.." نمرہ ندامت سے سرنگوں ہونے کے بجائے منہ پھاڑ کر بولی..
"آج عصر کی اذان میں نے دی.." احسن نے خوشی سے کہہ کر پُرتحسین نظروں سے ان کو دیکھا..
"ارےےے واہ ماشاءاللہ رکو میں سٹیٹس لگاتی ہوں.." ماما نے فوراُ موبائیل اٹھایا.. اورپھر احسن ماں کی ایک شفقت بھری نظروں سے بھی محروم ہوا..
"واہ بھائی اس پر ٹریٹ بنتی ہے پیزا منگوارہی ہوں..." نمرہ نے بھی موبائیل اٹھا لیا..
۱۰ منٹ کی خاموشی کے بعد احسن کو اپنی موجودگی وہاں عامیانہ لگی...
امی سے ماما تک کے سفر میں فرق میرے چند الفاظ میں...

No comments

Powered by Blogger.