Column#01 | Pasti | Haadi khan

پستی 
ازقلم ہادی خان
کبھی سوچا ہے ہماری بربادی کا سبب کیا ہے؟؟؟
ہم نے کس کس کےساتھ کہاں  کہاں  زیادتی کی ہے۔۔۔۔
تاریخ ہمیں کیسے اور کن حرف میں لکھے گی۔۔۔۔
ہر ۱۰ جماعتیں پڑھنے والا ایک سیاسی پارٹی کا کارکن کسی بڑے عہدے دار کی سفارش سے اپنے قرابتداروں کی حمایت سےسرکاری نوکر بن جاتا ہے۔۔۔۔
اونچی سے اونچی سیٹ کسی جاہل کو مل جاتی ہے۔۔۔
خوش آمدیں اور چاپلوسی کرنے والا کسی بھی ادارے کے لئے اہل ہو جاتا ہے کیونکہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے۔۔۔
اور جو لوگ اپنی اپنی فیلڈ کے ماہر تھے ہیرو تھےان کو زندہ رہنے کو روزگار کمانے کو ملک سے دربدر ہونا پڑتا ہے۔۔۔
ان کو  بچوں کی فیسیں دینے کو بہن کی شادی کے لئے ماں کے علاج ومعالجے کے لئے باپ کا بازو سہی معنوں میں بننے کےلئے ملک سے ہجرت کرنا پڑتی ہے۔۔۔
ہر ڈنگر اور جاہل کو اس ملک نے کندھوں  پر بٹھایا اسےسروایئول مل جاتا ہے سوائے قابل لوگوں کے جن کو دنیا اپناتی ہے انھیں یہ قوم نہیں اپناتی۔۔۔
ہم نے اپنے مخلصوں کے ساتھ کس قدر ظلم وزیادتی کی ہے۔۔۔۔
تاریخ اور رب العزت معاف نہیں کرے گا۔۔۔۔
اس نے کہا ہے اس لئے کچھ مشکل نہیں ہم اس کے راستے پر نہ چلے تو وہ ہماری جیسی ایک اور قوم اٹھا دے گا اور اللہ کے لئے کچھ بھی ناممکن نہیں۔۔۔۔
میں کہتا ہوں تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی ہرگز بھی نہیں۔۔۔۔
سورة المآئدہ - آیت 54
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَلَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَائِمٍ ۚ ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ وَاسِعٌعَلِيمٌ
ترجمہ تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب
اے ایمان والو ! تم میں سے جو کوئی اپنے دین سے پھرجائے گا، تو اللہ تعالیٰ عنقریب ایسے لوگوں )77( کو لائے گا جن سے اللہ محبت کرے گا، اوروہ اللہ سے محبت کریں گے، جو مومنوں کے لیے جھکنے والے اور کافروں کے لیے سخت ہوں گے، اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے، اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہیں ڈریں گے، یہ اللہ تعالیٰ کا انعام ہے، وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے، اور اللہ تعالیٰ بڑی بخشش والا، بڑا علم والا ہے
ہمارا حال ہےنوعمر بچوں کے ساتھ زیادتی پر خاموشی۔۔۔
میرے نبی محمد مصطفیٰ ﷺ کی گستاخ پر خاموشی۔۔۔۔
خاندانی نظام ہم سے جا رہا ہے مگر خاموشی۔۔۔
عورت راج آرہا ہے مگر خاموشی۔۔۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فرقہ واریت ہے مگر خاموشی
غدارمملکت پر خاموشی۔۔۔
مسلمان پر ظلم ہو رہا ہے مگر خاموشی۔۔۔
ہم جانتے ہیں خاموشی عبادت ہے مگر اتنی ۔۔۔۔۔
یہاں خاموشی گناہ ہے۔۔۔
ایک وقت تھا جب برطانیہ میں ایک فلسطینی سویٹس کی دکان تھی۔۔۔
بہت ہی کنجوس انسان تھا ایک دن جمعہ کی نماز کے بعد اس نے اعلان کروایا کہ آج سب کو مفت مٹھائی میری طرف سے ہوگی۔۔۔
تو ایک شخص نے کہا یہ تو اتنا کنجوس ہے خدا معلوم فلسطین آزاد ہوگیا ہے کہ یہ مٹھایاں تقسیم کر رہا ہے۔۔۔
تو ایک شخص نے اس کے منہ سے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے سنا کہ مبارک ہو پاکستان ایٹمی قوت بن گیا ہے۔۔۔اور صرف پاکستان ہی نہیں امت مسلمہ ایٹمی قوت بن گئی ہے۔۔۔
یہ امیدیں تھی ہم سے اور ہم آج سنی  ،وہابی اور شیعہ سے نہیں نکلے۔۔۔
نا جانے مورخ کس انداز میں اس قوم کی تاریخ لکھے گا۔۔۔
سورة البروج - آیت 12
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
ترجمہ ۔ بے شک تیرے رب کی پکڑ یقینا بہت سخت ہے۔
***

No comments

Powered by Blogger.