Column#02 | Aman | HaaDi Khan
امن
ازقلم ہادی خان
ﺟﯿﺴﺎ ﮐﮧ ﺁﺝ ﯾﻮﻡ ﯾﮑﺠﮩﺘﯽ ﮐﺎ ﻣﻮﻗﻊ
ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﺍﭘﻨﮯ
ﮐﭽﮫ ﻧﺎﺩﺭ ﺧﯿﺎﻻﺕ ﺁﭖ ﺗﮏ ﭘﮩﻨﭽﺎﻧﺎ چاہوں گا۔۔۔
اب اگر دیکھا جائے تو جو ظلم ہو رہا ہے وہ انڈیا کی عوام سمیت کسی سےبھی چھپا ہوا نہیں۔۔۔
آئیں ذراسوچیں۔
۸ لاکھ فوج انڈیا نے وہاں تعینات کی ہے آخر کیوں انڈین گورنمنٹ اپنی عوام کا حق مار رہی ہے؟
فرض کریں اگر ایک سپاہی کی تنخواہ ۲۰۰۰۰ ہے۔
تو سات لاکھ آرمی کی تنخواہ ایک اندازے کے مطابق 14000000000ہے۔
اسی رقم کو ہم ۱۲ مہینوں پرضرب دیں تو سالانہ 168000000000اتنی رقم بنتی ہے۔
اور اگر اسی رقم کوہم ۵ سالوں پر ضرب دیں تو بات کہاں تک جاتی ہے آپ خود سمجھدار ہیں۔۔۔
اب سوچیں کیا کیابن سکتا تھا اس معقول رقم میں؟؟۔سڑکیں،سکول،ہسپتال،کارخانے، ڈیم،اشیائے خوردونوش، چھوٹے بڑے پیمانوں پر طبی سہولیات اور ہزاروں ایسی اشیاء جن سے وہاں کے انسان کو خوشحالی ملے۔میراذاتی تجربہ یہ ہے اگر انڈیا یہ پیسہ انسانوں پرلگاتا آج انڈیا کی ٦۸٪ یعنی کہ آدھی سے ذیادہ آبادی آج غربت سے جان چھڑا چکی ہوتی۔
اوراگریہی پیسہ ٹیکنالوجی پے لگادیتی تو انڈیا چین سے کب کا آگے نکل چکا ہوتا۔
اور پھر ۷۰ سال گزر چکے ہیں ۳۰ سالوں میں امریکہ بھی سمجھ چکا ہے ایسی جنگوں میں کچھ نہیں رکھا۔
مجھےکشمیر کے ساتھ انڈیا کی عوام بھی مظلوم لگتی ہے۔
جاگ انڈیا جاگ۔
میں ایک محب الوطن پاکستانی ہوں، اگر میں نے کوئی نامناسب یا برائی کی بات کی اور کچھ لوگوں پرناگزیر گزری ہو تو بےشک مجھے غدار قرار دے دیں۔
کیونکہ وہاں بھی انسان پل رہے ہیں یہاں بھی انسان تو بس انسانوں کو جینے دو،
ایک سچ ہے ویسے میں انڈین موویزکبھی وقت گزاری کے لئے ہی دیکھتا ہوں۔
غداری کے فتوے سے پہلے یہ سوچ لیحیے گا آپ بھی تو ایسا نہیں کرتے۔۔

Leave a Comment