Column#03 | Aurat | HaaDi Khan

عورت
ازقلم ہادی خان
ویسے تو میں اتنا بڑا کوئی ادیب ہوں نہیں لیکن بہت قلیل علم اور ادنیٰ سی سوچ و فکر کا مالک ضرور ہوں...
آج کے دن کے حوالے سے اگر دیکھا جائے عورتوں کا دن تو بہت غلط بات ہے کیونکہ میرا ماننا ہے عورتیں سارا سال ، سارا دن ۲۴ گھنٹے اور عمر بھر قربانی دیتی ہیں ان کا ایک ہی دن کیوں اور آج بھی اگر غور کریں تو گھر کی عورتیں حسبِ معمول کام میں ہی مشاغل ہونگی....
ایک گھر میں کئی زندگیوں کو ساتھ چلانے والی کا کوئی ایک دن تو ہوتا نہیں بلکہ سارا سال ہوتا ہیں،
البتہ جو لوگ اپنی ماں بہن بیوی کھو چکے ہیں یا ان سے بچھڑ گئے ہیں ان کے لیئے یہ ایک اذیت کا دن ہے،اسلام کی روح سے اگر دیکھا جائے تو عورتوں میں سب سے افضل مقام ماں کا ہے،
تو اس پر اسلام ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ ماں کا چہرہ مسکرا کر دیکھو تو حج کا ثواب ملے گا،
کتنے ہی لوگ اپنے گھر میں اس حج کو پا نہ سکے کتنے ہی اس حج سے محروم ہیں....
ﷲ ان کو آج کے دن صبر دے،
مرد نے عورت پر پابندیاں لگائیں اس پر حکمرانی کرنے کے لیئے بیوی کو مارا بھی،
بیٹا بن کر ماں کی نا فرمانی کی...
بیٹی کے ارمانوں کو کچلا...
بہن کو غیرت کے نام پر قتل کیا....
ایک مرد کیوں نہیں سمجھتا کہ عورت اپنی فطرت کی حامل ہے...
تم اس کو اپنے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلا سکتے.....
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی ، انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " بلاشبہ عورت پسلی کی طرح ہے ، اگر تم اسے سیدھا کرنے لگ جاؤ گے تو اسے توڑ ڈالو گے اور اگر اسے چھوڑ دو گے تو اس سے فائدہ اٹھاؤ گے جبکہ اس میں ٹیڑھا پن ( موجود ) ہوگا"
عورت کو سیدھا کرنے والے مرد کاش آج کے دن سمجھ جائیں کہ عورت پسلی کی ہڈی ہے اس میں ٹیڑھا پن رہے گا،
کرہ ارض میں بسنے والی تمام صنفِ نازک کی ہمت،صبر ،استقامت کو میرا سلام...

No comments

Powered by Blogger.