Marasla#06 | HaaDi Khan

اقوام متحدہ میں خان کی تقریر واقعی قابل داد ہے۔
اس موقع پر بھی  کچھ لوگوں نے تنقید کی ہے کہ عافیہ صدیقی کا نام نہیں لیا گیا۔
یہ نہیں کہا وہ نہیں کہا۔
انڈیا کے تجزیہ کار بھی تعریف کررہے ہیں مگر اپنے ملک میں ہر کوئی ہی دانتوں کے ساتھ پیدا ہوا ہے(پیدائشی سمجھ دار)
صرف و فقط اپنی نفرت ،انا اور غلام سوچ کو ظاہر کر رہے ہیں..ہر  پاکستانی کو اردگان جیسا لیڈر چاہئے مگر میں دعویٰ سے کہتا ہوں یہ طیب کے لیول سے بھی اوپر کی تقریر تھی۔
خان نے ان مسائل پر بات کی جو ستر فیصد پاکستانیوں کو سمجھ ہی نہیں آتی۔
جملہ سنے کو ملتا ہے کہ چینی پھر بھی ستر روپے کلو ملتی ہے تقریر سے کیا فائدہ۔
مجھے ایک مثال بتا دیں آزادی کے بعد سے اب تک ایسا کوئی شخص جس نےاسلام کو اس طرح دفاع کیا ہو؟
یہی کہوں گا کبھی کبھی انسان کو اپنے اندر کا خناس نکالنے کے لئے موقع محل دیکھنا چاہئے۔
باقی ابھی سننے میں آیا ہے خان کا طیارہ کسی خرابی کی وجہ سے دوبارہ امریکہ میں اتارا گیا۔
ضیاءالحق کا طیارہ کس لئے تباہ ہوا وہ اسلامی ممالک کو ملا کر سپر پاور بنانا چاہتا تھا۔
آج واقعی اسلامی جمہوریہ پاکستان کا مطلب سمجھ آرہا۔
شاید ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یہی خواب تھا..

دعا ہے اللہ وزیراعظم عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔

No comments

Powered by Blogger.