Sawalaat-O-Jawabaat#04 | HaaDi Khan
مجھ سے سوال کیا گیا۔
سوال: دغاباز اور بے وفا میں کیا فرق ہے؟؟
جواب: بے وفا وہ ہے جو کسی میثاق ،معاہدے میں بندھا ہو۔
اگر آپ نے کسی کتے کو کھانا کھلایا اسے پالا پوسا اسے چھت دی اسے گھر کی رکھوالی کے لئے رکھا اور سوچا اب یہ میرا مخلص ہے میرے ٹکڑوں کا پاس رکھے گا ۔
میرے گھر کا تحفظ کرے گا۔
لیکن اگر چور آجائیں تو وہ اپنا فرض ادا نہ کرے اس نے آپ کی وفا کے بدلے جو دیا وہ بے وفائی تھی۔
معاہدہ توڑنا بے وفائی۔
دغا باز وہ ہے جیسے اگر آپ نے کسی کتے کو پالا پوسا کھلایا پلایا گھر رکھا جگہ دی۔
ایک دن اسے دودھ کی رکھوالی کے لئے چھوڑ دیا اب آپ کے خیال میں دودھ مخفوظ ہاتھوں میں ہے۔
مگر وہ کتا ہی وہ دودھ کو چاٹ لے یہ ہوئی دغا بازی۔
مان توڑنا دغا بازی۔

Leave a Comment