100 Words Story#3| Purany kapry| Haadi Khan

پرانے کپڑے
از ہادی خان
گھر میں داخل ہوتے ہی منے نے اماں کے نام کا ورد کرنا شروع کردیا.. 
"اماں اماں اماں"
"کہاں ہو تم؟" باورچی خانے سے نکلی اور سکول سے خوشی خوشی آتے اپنے منے کو گلے سے لگا کر کہنے لگی..
"جی میرے لال.."اماں اگلے ہفتے سکول میں فنکشن ہے..
"اچھا پھر.."
"مجھے اچھے سے تیار کردینا...اور اچھے سے نئے نئے کپڑے پہنا دینا..."
"ہاں میں بھی سوچ رہی تھی کہ چودھریوں سے کہہ دوں اگر ان کے بیٹے کے کوئی پرانے کپڑے ہیں تو تیرے نئے کپڑوں کا بندوبست ہوجائے گا.. فکر نہ کر میرے شہزادے.."

No comments

Powered by Blogger.