100 Words Story#4 | Ghata | Haadi Khan
گھاٹا۔
ازقلم ہادی خان
کتب خانے میں جھاڑ پونچھ کرتے ہوئے گرد اُڑ رہی تھی.
وہ پہلا گاہک تھا دن کے دو بج رہے تھے.
چچا وہی کتاب دیں مگر ۴۰۰ کی.
گرد آلودہ کتاب پر ۵۰۰ روپے قیمت لکھی نظر آرہی تھی.
مگر اس گاہک کے اسرار پر ۴۰۰ میں دینے پر بات پکی ہوگئی.
کتاب نے حامی پھر کی ۴۰۰ پر ہی اکتفا کرلیا.
چچا اسی کتاب پر بحث کی تھی آپ نے.
۲ہفتے پہلے تو ۴۸۰ کی بھی نہیں دے رہے تھے.
اب کیوں کچھ پل خاموشی چھا گئی.
چچا نے کہا.. دو ہفتے پہلے میرے گھر کا راشن پورا تھا..

Leave a Comment