Microf#3 | Meri moat k baad | HaaDi Khan
میری موت کے بعد
ہادی خان
میں نے اپنے کندھوں سے بوجھ اترتا محسوس کیا...
میں تن تنہا رہ گیا تھا..
حتیٰ کے میرے کپڑے بھی میرے محسن نہ رہے..
نہ عکس نہ ہی کوئی سایہ میرا ساتھی...
میں نے اگر ساری عمر کسی پر احسان کیا تھا تو وہ دو فرشتے تھے..
میری عمر کے اٹھارا برس وہ میرا بوجھ بنے رہے تھے..
مگر وقت بھی اتنا احسان مند نکلا..
میری قبر میں پہلی رات تھی..
احسان کا بدلہ احسان ہی ہوتا ہے مگر دنیا میں ہی..
میرا حساب لینے کو جو فرشتے آئے..
ان کے عینی گواہ میرے احسان تلے دبے وہ دوفرشتے نکلے...

Leave a Comment