Sawalaat-O-Jawabaat#05 | HaaDi Khan

سوال:۔۔۔درد کی آخری حد کیا ہے؟؟؟
جواب۔۔۔درد کی جناب عالیٰ ایک مخصوص مقدار یا حد نہیں ہے کیونکہ ہر شخص اپنے حساب کتاب سے درد کو سہتا اور خود کو سمیٹ کر اس پر قابو ڈالتا ہے۔کوئی رو کر ،کوئی ہنس کر ،کوئی چینخ کر تو کوئی  توڑ پھوڑ کرکے درد کو دور کرتا ہے۔۔۔
مگر درد کی حد اگرچہ دیکھا جائے تو جب انسان کو درد کی پرواہ نہ رہے انسان کسی درد پر جب تکلیف ہی محسوس نہ کرے تو شاید وہی ہے درد کی انتہا۔۔۔
جہاں انسان کے گمان سے مندمل  ہونے کے بجائے کریدے جانے کا تصور بن جائے وہاں وہ انتہا کی جانب کوچ کر لیتا ہے۔۔۔
سوال:۔۔۔صبر اور برداشت میں فرق؟؟؟
جواب۔۔۔۔صبر:۔
سکون سے رنج والم کو سہنا۔جہاں انسان کے پاس گنجائش ہو کہ ہماری سعی سے جب کر روکا جا سکتا ہو مگر روک نہ رہے ہوں بلکہ چپ چاپ اس تلخی کو پی لیں اورآگے نکل جائیں تو وہ صبر ہوگا۔۔۔
حضرت ایوب علیہ سلام وقتاْ بارگاہِ رب العمین سے دعا کرکے اپنی آزمائش میں کمی کروا سکتے تھے مگر انھوں نے ایک آپشن ہونے کے باوجود بھی صبر کو ترجیح دی۔۔۔مگر جب صبر سے برداشت کی جانب بات چلی گئی تو انھوں نے دعا کو ہاتھ بلند کئے۔۔۔
برداشت۔۔۔
جہاں انسان کسی طور پر سانیہ حال نہ ہو ۔۔۔جہاں انسان کے پاس بس سہنے کے علاوہ  کوئی حل نہ ہو ۔۔۔
 مولا علی علیہ سلام کے آخری ایام کیسے گزرے وہ برداشت ہے۔۔۔۔یہاں امام حسین علیہ سلام کی برداشت بھی قابل دید ہے۔۔۔
سوال۔۔۔۔قیامت اور آخرت میں فرق کیا ہے؟؟؟
جواب۔۔۔قیامت کا لفظ قیام سے نکلا ہے جس کے معنی ہے کھڑے ہونا۔۔۔یہاں قیامت سے مراد محشر میں مردوں کا کھڑے ہونا /زندہ ہونا ہے۔۔۔کھڑے ہونے والا دن قیامت کہلاتا ہے۔۔۔
آخرت۔۔۔۔
آخرت کا مفہوم عمومأ روز محشر سے لیا جاتا ہے۔۔۔آخرت سے مراد اس دنیا کا ختمی اور  حقیقی زندگی کی شروعات کا وقت۔۔۔
جب خوابِ غفلت سے دائمی زندگی کی جانب سارے چرند پرند حیوانات نباتات انسان جن اور تمام تر مخلوقات اپنا قبلہ کرکے چل دیں گے ۔۔

No comments

Powered by Blogger.