Sawalaat-O-Jawabaat#06 | HaaDi Khan
سوال : عربی میں ایک لفظ ہوتا ہے ”بیت“ اور ایک ہوتا ہے "بیعت" اس کا معنی اور مفہوم؟
جواب : بیت کے لفظی معنی گھر یا مکان کے ہیں. اس کا مفہوم ہمیں بیت اللہ ، بیت مال ، بیت المقدس اور بیت الصنم.
بیت اللہ سے مراد اللہ کا گھر ہے اور بیت الصنم سے مراد محبوب کا گھر ہے.
بیعت :
بیعت سے مراد ہے کسی کی رہبری ' پیروی یا نقشِ قدم پر چلنے کے لیے عہد لینا... اہلِ بیعت اور صلح حدیبیہ کے موقعہ پر حضور صلی اللہ نے بھی بیعت لی تھی.. چونکہ اس موقع پر حضرت عثمان رضہ اللہ تعالیٰ عنہ موجود نہ تھے تو حضور صلی اللہ نے ان کی طرف سے اپنے بائیں ہاتھ کی بیعت لی تھی.. تصوف میں اسے یوں بھی لیا جاسکتا ہے کہ کسی کی مریدی کو تسلیم کیا جائے..
سوال : جو چھوڑ جائے وہ بھولتا کیوں نہیں؟
جواب : جو چھوڑ جائے وہ بھولتا کیوں نہیں.. سوال میں ہی جواب ہے.. چھوڑا چھوڑنے والے نے ہے آپ نے نہیں.. بھولنا کوئی مشکل کام نہیں.. اگر آپ واقعی بھولنا چاہیں تو بھول سکتی ہیں.. یہاں لوگ خدا کو بھول بیٹھے ہیں اور آپ انسانوں کی بات کررہی ہیں..

Leave a Comment