Sawalaat-O-Jawabaat#07 | HaaDi Khan


 سوال : کیا ایک لکھاری کو خود بہت پڑھا لکھا ہونا چاہیے..ماسٹرز ایم فل یا لکھنے کیلیے بہت زیادہ پڑھا لکھا ہونا ضروری ہے؟
جواب : یہ ضروری نہیں.. میں نہیں سمجھتا کہ ایک پڑھا لکھا شخص ہی کچھ نیا تخلیق کرسکتا ہے... ایک بات کا بغور جائزہ لیں.. ہر انسان ہی ایک تخلیق کار ہے.. کوئی لکھ کر ' کوئی گا کر ' کوئی پڑھ کر ' کچھ نہ کچھ کررہا ہے... اس بات کی سب سے بہترین مثال یہ ہے کہ مرزا اسد اللہ خان غالب جن کو اردو ادب کے تمام شعراء اپنا استاد مانتے ہیں انھوں نے گیارہ سال کی عمر سے شعر گوئی شروع کردی تھی.. نہ کوئی ایم فل کی ڈگری نہ کسی ماسٹرز کی ڈگری اور نہ ہی کوئی اور اعلیٰ تعلیم... جون ایلیاء نے میرے علم کے مطابق آٹھ سال کی عمر سے شعر لکھنا شروع کردئیے تھے... بیشتر نے ہی کم عمری سے لکھنے کے سفر کا آغاز کیا ہے.. تعلیم بھی ضروری ہے مگر وہ ضرورت نہیں ہے...
 سوال : جو بیتتا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا؟
جواب : جو ببپتا ہے وہ اذیت ہوتی ہے.. اور وہ اذیت اتنی گراں گزرتی ہے کہ انسان کا وجود کانپ اٹھتا ہے.. اور جب بھی وہ اذیت یاد آئے تو اسی کپکپی سے گزرنا پڑتا ہے..ہم خود ہی اس بیتے ہوئے کی لاشیں اپنے کندھوں پر مسلط کیئے ہوتے ہیں... جب ہم عہد کر لیں کہ ہم نے اب اس بوجھ سے نجات پانی ہے تو ہم اتنی سکت اکھٹی کر ہی لیتے ہیں کہ اسے بھول جائیں... لرزش تو کبھی بھی خوف اور یادِ ماضی کے ساتھ لوٹ آتی ہے.. یہ انسان کی فطرت ہے..

No comments

Powered by Blogger.