Sawalaat-O-Jawabaat#09 | HaaDi Khan

سوال : ایک پختہ لکھاری بننے کے لیے کیا زیادہ مطالعہ کی ضرورت پڑتی ہے؟
جواب : یہ زیادہ معنی نہیں رکھتا ۔۔۔۔ایک ڈاکٹر جب ۵ سال پڑھتا ہے تو اسے پھر سال بھر ہوم جاب کرنی پڑتی ہے مشق کرنی پڑتی ہے جب ہی اس کا ہاتھ بیٹھ سکتا ہے۔۔۔
میں سمجھتا ہوں تھوڑا پڑھیں مگر بار بار پڑھیں اگر ایک ناول پڑھ رہے ہیں تو اسے کوئی ۳ سے ۴ بار پڑھ کر سمجھیں کہاں کمی ہے۔ کہاں جب میں کچھ لکھوں گا تو کوئی نکتہ چینی بنتی ہے۔۔۔
لکھنے سے انسان پختہ ہوتا ہے صرف پڑھنے سے نہیں ۔۔۔
باقی کتابیں پڑھنا اچھی بات ہے مگرجب تک انسان اپنا تخلیق نہ کرے گا اسے کچھ نیا ایجاد کرنا نہ آئے گا ہاں ایک بات یہ کہ وہ کاپی کرنا اچھا سیکھ لے گا۔۔۔
کیونکہ ہم ہر کسی کے کام کو اپنے اوپر مسلط کر لیتے ہیں بجائے اس کے کہ خود کچھ نیا تخلیق کرے۔۔۔۔
سوال : اذیت کی حد کیا ہے؟
جواب : اذیت کی حد یہی ہے کہ جب انسان اپنے اندر مردے دفن کرنے لگے اور ان ہی بے کفن مردوں کا لہو پینے لگے۔۔۔
جب انسان دکھ ،تکلیف اور مشکلات کو لذت سمجھ کر پینے لگے تو وہ حد ہے اذیت کی۔۔۔۔

No comments

Powered by Blogger.