Sawalaat-O-Jawabaat#10 | HaaDi Khan

سوال : انسان ایک ہی کیفیت میں زیادہ دیر کیوں نہیں رہ سکتا؟
جواب : ہم اپنے دائرے سے باہر کسی سے ملیں تو ہمیں دو منٹ نہیں لگتے اس سے متاثر ہونے میں اس سے ہمارے مزاج میں واضح تبدیلی آتی ہے ہم اس جیسے بننے لگتے, ہیں بولنے لگتے ہیں...
ہم میں سب سے بُری بات یہی ہے کہ ہم کسی نہ کسی کے مرشد بننے کو بےتاب ہوتے ہوتے ہیں ابھی ایک پتے کی بات کیا سنی ' جہاں جہاں اپنے سے چھوٹے قد کے لوگوں کو دیکھا 'خود بیٹھے گئے. اپنی واہ واہ سننے کے لئے سب بول دیں گے , خود اس پر عمل نہ کریں گے...
ہماری ایک کیفیت پر دوسری کیفیت بہت جلدی حاوہی ہو جاتی ہے...
ہمیں خوشی کو منانا نہیں آتا نہ غم سے ڈیل کرنے کا طریقہ آتا ہے...
دراصل قرآن سے دوری ہی ہم میں سے سب انسانوں والے طوراطوار نکال دیتی ہے...
نہ ہماری یاداشت رہتی ہے نہ ہم میں صبر آتا ہے نہ ہم شکر کرتے ہیں...
راضی ہو جاؤ اس کی رضا میں تو عطا کردے گا جو تیری عطا ہے... گر اپنی رضا میں الجھے رہے وہ تھکا دے گا اس میں جو تیری رضا ہے..
سوال : زندہ دلی کسے کہتے ہیں؟
جواب : اگر ایک انسان کوئی گناہ کرے نماز نہ پڑھے ،روزہ نہ رکھے ،شراب پیئے، چغلی کرے اور بعد میں اسے ملال نہ ہو تو دل بے جان ہے...
اور اگر ایک انسان کوئی گناہ کرے نماز چھوڑ کر بعد میں قضا پڑھ لے اور بعد میں ملال ہو ندامت ہو برا لگے تو دل میں جان باقی ہے...

No comments

Powered by Blogger.