Sawalaat-O-Jawabaat#21 | HaaDi Khan
سوال:
اذیت کب ختم ہوتی ہے؟ اذیت ختم ہونے کے باوجود اس کی تکلیف کیوں نہیں ختم ہوتی؟ کسی سے شئیر کرکے تکلیف کیوں زیادہ ہو جاتی ہے؟
جواب:
اذیت انسان کی سعی سے ہی ختم ہوتی ہے... جب انسان ذہنی طور پر مضبوط ہو جائے اور اذیت کو با زورِ بازو پچھاڑ دے تب اذیت ختم ہوجاتی ہے.
ہم درخت کو کاٹ کر سمجھتے ہیں کہ وہ ختم ہو چکا ہے مگر اس کی جڑیں ابھی ذیرِ زمیں باقی ہوتی ہیں. اسی لئے ان جڑوں کو جب نمی ملتی ہے وہ پھر سے سر اٹھاتی ہیں اور درخت کی بڑھوتری کرتی ہیں...
اسی طرح ہم اذیت کو پوری طرح ختم نہیں کرتے وہ تازہ تازہ مرہم جب بھی پانی کی زد میں آتا ہے تکلیف دیتا ہے...ہم بس اس کا ظاہر ختم کر کے مطمئن ہو جاتے ہیں جس کے نتیجہ میں وہ دوبارہ ہمیں اسی کیفیت میں مبتلا کر دیتی ہے..
میرے خیال میں کسک سے شئیر کر کے تکلیف زیادہ ہرگز نہیں ہوتی مگر اگر آپ کسی غلط انسان کو بتا رہے ہیں اور بدلے میں ہمدردی کی توقع کر رہے ہیں.. لیکن جب وہ آپ کی توقع پر پورا نہ اتر رہا ہو تو آپ کی تکیف بڑھ جاتی ہے... ایک شخص اسے محسوس ہی نہیں کر رہا نہ اس کرب سے گزرا ہے تو وہ کیسے آپ کی تکلیف کا مداوا کرے..
سوال:
عزت نفس کو بہترین انداز میں پیش کریں؟وہ کیا ہے اور کتنی اہمیت رکھتی ہے؟
جواب:
انسان کو پیدائش کے ساتھ ہی کچھ چیزیں فطرت سے ورثے میں ملتی ہیں جن میں ایک عزت نفس ہوتی ہے...
آپ ایک نومولود بچے کو لباس کے بنا دیکھ اور اسے دو تین بار شیم شیم کہیں آپ محسوس کریں گے وہ بچہ جس کو شاید آپ کے الفاظ بھی سمجھ نہ آئیں وہ بھی محتاط سا ہو جائے گا... جب ایک نوجوان جس کا زور اس کے گھر پر ہی چلتا ہے. گھر سے دوستوں کی محفل میں جانے کے لیے اجازت نہ ملنے پر باپ کا غصہ بھی ماں پر ہی نکال کر گھر سے نکل جاتا ہے تو دیر رات کو واپس آتے ہی , دروازہ کھولنے والی, اس کا حال دریافت کرنے والی, اسے کھانے کے بارے پوچھنے والی, جس چیز کا قتل کرتی ہے وہ عزت نفس ہے...
میرے بچپن کا ایک واقعہ ہے. میرے ایک رشتہ دار ہیں انھوں نے بھینسیں رکھی ہوئی ہیں..
جہاں بارش سے ایک جھیل نماں پانی جمع ہو جایا کرتا ہے وہاں وہ لوگ اپنی بھینسوں کو پانی پلانے لے جاتے ہیں..
وہاں ایک بھینس پانی میں گھس گئی. میرے کزن نے اسے دو چار بار جھڑی سے مارا..
وہ بھینس پانی کے عین بیچو بیچ جا کر بیٹھ گئی جہاں کسی چھڑی کی رسائی نہ تھی..
شام کی اذانیں ہونے لگیں میرا کزن بے بس ہو کر بیٹھ گیا اور کچھ سبز پتے ہلانے لگا اور پیار سے اسے بلانے لگا..
میں نے اس بھینس کو اس کے پاس آتے دیکھا تب تو عقل یہ سوچنے پر مجبور نہیں کرتی تھی مگر اب سوچتا ہوں اس وقت اس کی عزت نفس مجروح ہوگئی تھی..

Leave a Comment