Sawalaat-O-Jawabaat#26 | HaaDi Khan
سوال:
رائل بلو رنگ کس چیز کی علامت ہے؟
جواب:
پڑھا ہے کہ یہ کپڑوں کے ذریعے منظرِ عام پر کھل کر آیا. یہ انگلیڈ کی ایک ریاست میں کسی مقابلے میں دریافت ہوا تھا.. جیتنے والے نے ملکہ کے لئے اس رنگ کا لباس تیار کیا تھا..
نیلے اور سفید رنگ کا اسرائیل کا جھنڈا ہے. یہودیت میں اس کی بڑی اہمیت ہے. اسرائیل کے جھنڈے پر نیلے رنگ کی دو سیدھی ستریں( فرات نیل ) ہیں اور اسٹار آف ڈیوڈ بھی یہ لوگ نیلے رنگ سے اسی لئے لکھتے ہیں کیونکہ ان میں یہ رنگ معزز ہے..
باقی اگر بدھ مت اور علم نجوم کا کوئی تعلق ہے تو میں اس سے غافل ہوں..
سوال:
لوگ کہتے ہیں کہ اگر کسی رشتے کو بچانے کے لیے آپ کو ہی ہر بار جھکنا پڑے تو اس رشتے کو خیر آباد کہہ دیں. کیا واقعی ہی دل کی نا سنتے ہوئے ہمیں ایسا کرنا چاہیے؟
جواب:
دیکھیں بات یہ ہے کہ اگر آپ کسی راستے پر چل رہی ہیں اور آپ کے جوتے میں ایک چھوٹا سا کنکر آگیا ہو تو آپ چلنے کی کوشش کریں گی اور رُکنے پر ایسے ہی چلتے رہنے کو ترجیح دیں گی مگر ایسے میں وہ پتھر آپ کے پاؤں میں مسلسل چبھ رہا ہوتا ہے.. آپ کو ایک پل کو رُک کر جوتا اتار کر اس کنکر کو خیر آباد کہنا پڑے گا..
وہ رُکنا اس سے انسیت, جوتا اتارنا برداشت کا خول اور خیر آباد کہنا سعی کرنا، اس سے کنارہ کرنا ہے.. اتنا تو آپ کو ہر حال میں کرنا ہوگا وگرنہ آپ جتنی بھی مسافت کر لیں رخمی آپ ہونگی وہ کنکر نہیں..

Leave a Comment