Sawalaat-O-Jawabaat#29 | HaaDi Khan

سوال:
 سچ بات اور حق بات میں کیا فرق ہے؟ اس بات کا اندازہ کیسے کیا جاسکتا ہے کہ ہم حق پر ہیں؟
جواب:
 سچ بات عام انسانوں کی ہوتی ہے. کسی بات کو صاف گوئی سے بیان کردینا. مگر اس میں کوئی تصدیق باقی ہوتی ہے. کسی نے سچ بھی کہا ہو ہم اس پر ثبوت مانگ سکتے ہیں. اس بات پر شعبہ ظاہر کرسکتے ہیں. مگر حق بات وہ ہوتی ہے جو صادق کہے. صادق صفت نہیں شخصیت ہے. اگر ایک معاملہ صادق کی زبانی سنا ہوا ہو تو اس میں شعبہ نہیں ہوتا. 
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صادق تھے جن کی بات حق ہے. اس میں ہم تحقیق نہیں کرسکتے. جو وہ کہتے ہیں وہ سچ ہوجاتا ہے. حق یہی ہے جو انبیاء و رسولوں اور اولیائے اللہ کی زبان سے نکلے. 
ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ آدم علیہ السلام سے لے کر جناب عیسی علیہ السلام تک تمام دنیا ایک جانب اور دوسری جانب علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہوں تو علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ساتھ دینا وہ حق پر ہونگے. اس حدیث کو سمجھیں. مولا علیٰ کی زندگی کن اصولوں پر مبنی ہے. انھیں جانیں , سمجھیں اور ان پر عمل کریں.
سوال:
معصومیت کسے کہتے ہیں؟بھول پن کیا ہوتا ہے؟ معصومیت اور بھولے پن میں کوئی فرق؟ نادانی،بھولاپن اور بےوقوفی کو واضح کریں.
جواب:
 معصوم کو اگر اصل معنی کے ساتھ دیکھا جائے تو یہ نیبوں اور رسولوں کے لئے استعمال ہوتا ہے جو گناہوں سے پاک ہوتے ہیں.. یا یہ کہہ سکتے ہیں وہ گناہ کر ہی نہیں سکتے ان میں معصومیت کا عنصر ڈالا جاتا ہے.. اہل تشیع کے نزدیک امام علی علیہ سلام سے لے کر امام مہدی تک بارہ امام بھی معصوم ہیں.. 
معصومیت تو اصل معنی میں انبیاء اور رسول اللہ ﷺ کو کہتے ہیں اور نادانی جو قدیم زمانہ میں بچے کرتے تھے (اب بچوں کو ہم نفرت سیکھاتے ہیں بچپن سے ہی ان کو بتا دیتے ہیں فلاع کے بچے سے میل جھول نہ رکھو, یہ نہ کرو وہ نہ کرو)
نادانی: کم سنی میں کیا گیا ایسا عمل جو زمانے کی نظر میں درست نہ ہو مگر عمر کی کمی کی وجہ سے کوئی اسے برا نہ کہتا ہو.. 
بھولاپن : اس کا تعلق بھی انسان کی شخصیت سے ہے.. کوئی انسان اگر وقت کی سیاسیات سے کم تر ہو کر اپنے محدود سے دائرے میں سادگی سے رہے تو اس کے عمل کو بھولا پن کہا جائے گا.. بھلے اس کی عمر جو بھی ہو..

بیوقوفی: مکمل ہوش و حواس والے انسان سے کوئی کوتاہی ہو جائے تو اسے بیوقوفی کہتے ہیں.. ایسا کوئی فعل جس میں جہالیت کا مظہر ہو اسے بیوقوفانہ فعل کہتے ہیں.. 

No comments

Powered by Blogger.