Nazm#3 |Billa Unwan| HaaDi khan
نظم
وہ بڑے عرصے بعد ملی ہے۔۔۔
وہ مجھ سے ایسے ہی ملی جیسے پہلی بار ملی ہو۔۔۔
بات بات پر جھجھکنا۔۔۔۔
انجان بننے کی ناکام کوشش کرنا
کسی بھی اہم مسئلے کی ذرا سی بات بنا کر۔۔۔
وہ یکسر موضوع بدل دیتی تھی۔۔۔
وہ باتیں اور سی تھیں۔۔۔
وہ راتیں اور سی تھیں۔۔۔
میرے یار کے قصے۔۔۔
وہ ملاقاتیں اور سی تھیں۔۔۔
ہماری گفتگو کے دوران اذانیں فجر کی فراموش رہتی تھیں۔۔۔
مگر اب اس نے نماز کا وقفہ لیا ہے۔۔۔
وہ منتقل ہو گئی ہے۔۔۔
وہ اب دوسری دنیا میں رہتی ہے۔۔۔
من چاہے تو آواز دے لیتی ہے۔۔۔
نہ چاہے تو رہنے دیتی ہے۔۔۔
مگر میرا وقت تو ساکن ہے۔۔۔
میں وہیں بے حس ٹھہرا ہوں۔۔۔
میرا چلنا محال تھا۔۔۔
بدلا ہوا لہجہ مگر اس کا کمال تھا۔۔۔
مگر وہ تو نئے لوگوں سے۔۔
نئی دنیا سے نئے مراسم رکھ چکی ہے۔۔۔
تب ہی مجھ سے پرانے طور ملی ہے۔۔۔
ظاہر ایسا ہوتا ہےجیسے پہلی بار ملی ہو۔۔۔۔
#ہادی_خان

Leave a Comment