Nazm#4 | Naat | HaaDi khan

وہ میرے آقاﷺ
کہ جن کے زیر پا کل جہاں ہے
وہ جن کو شاہی ملی ہے حجاز کی
وہ جن کے کاندھے پہ کملی ہے کالی
وہ جو سر تا پا پیکرِ نور ہیں
انہی کے در سے ملا ہے فیض مجھ کو
وسیلے کا در ہے وہ در ہے سب فقیروں کا
جس نے میرا کاسہ بھی بھر دیا ہے
آپ کی شفاعت کا طالب
میں آپ کے قرب کا بھیکاری ہوں آقاﷺ
مجھے تھام لیں میری ڈھارس بندھائیں
کہ آپ سا کوئی دستگیر نہیں
مجھےدنیا میں کچھ کمی نہیں
بس حشر میں مجھے رسوائی سے بچا لیں آقاﷺ

No comments

Powered by Blogger.