100 Words Story#5 | Taqseem | Haadi Khan

تقسیم
ازہادی خان
دل واپسی پر آمادہ ہو گیا آنکھیں جھک گئیں۔
وہ دو دن سے فاقوں پر تھا۔
بچوں کی آئیں سنائی دیں تو حسرت بھری آنکھوں میں اندھیرا چھانے لگا۔
وہ دوبارہ آیا اور گڑگڑا کر کم دام پر گیہوں مانگنے لگا۔
اس بار دھتکارے جانے پر وہ احتجاجاً اپنا منہ پیٹنے اور بال نوچنے لگا۔
محافظ کو دہشت محسوس ہونے لگی۔
غصے سے دانت کچکچاتے ہوئے بلوے نے محافظ کا گلا دبوچ کر اس کا کام تمام کر دیا۔
گیہوں پرنظر پڑتے ہی اس کی آنکھوں میں امیدکی کرن چمکی۔ 

راشن سے بھرا گودام حقداروں میں تقسیم ہو گیا۔

No comments

Powered by Blogger.