Microf #6 | Hilti dorein | HaaDi Khan

ہلتی ڈوریں 
ازقلم ہادی خان
"یہ عکس، حسن کمال و جمال سب گناہ ہیں یہ نمائشیں دنیاوی مال ہے
یہ گزرتے چہروں کی سجاوٹیں، یہ سب بھی گناہ ہیں۔ یہ سب نمائشی سجاوٹیں ہیں۔
یہ سُر، تال، ساز، باجا، سرنگی،یہ بےڈھنگی آوازیں، محبت اورپیار سب گناہ ہیں۔  یہ گلے کے تال، خدا کی حمدیت کرنے کو بنے ہیں  ان نعمتوں کو اُس کے کلام سے سرشار کرنا چاہیے۔
یہ لکھنا لکھانا، پڑھنا پڑھانا سب گناہ ہے۔ بے حیائی ہے، دین سے بغاوت ہے۔بنی ہوئی دنیا میں اپنی تخلیق کرنا سب غیر شرعی ہیں۔
یہ عیش و عشرت، یہ مال گاڑی، یہ تن پر لباس، علامت ثروت یہ سب فریب ہے، یہ گناہ ہے۔"
سب سامعین سنتے رہے۔ خطبہ جمعہ اپنے اختتام کو پہنچنے والا تھا۔
"یہ باقی سب بدعتی، یہ مشرقین اور دین میں گھسنے والے کافر ہیں۔"
"مولوی صاحب وہ فلاں مسجد والا؟"اس نے جرات کی۔
مولوی صاحب اشارے کو دیکھ کر بولے "وہ کافر ہے۔۔"
"وہ آپ کے بارے میں بھی یہی کہتا ہے۔"
پھر مجمعے کو مولوی صاحب نے اس جانب متوجہ کیا۔ مذہبی جنونیوں نے اس شخص کو پھاڑ کھانے والے انداز میں دیکھا۔
"تم بھی کافر ہو۔"
پھرچھوٹے، منجھلے، بڑے اور ہر عمر کے مسلمان نے کفر کو مسجد کے سخن میں لایا اور ختم کر دیا۔

No comments

Powered by Blogger.