100 Words Story #7 | ilaj | Haadi Khan

علاج
ازقلم ہادی خان
بزرگ چل بسے اور ان کا پالتو  مرغ بستر مرگ سے جا لگا۔ اس کی بانگیں بند پڑگئی ، اس کا گلہ کھانسی کا شکار ہو گیا۔
اب وہ وفاداری سے کس کے پاؤں میں لوٹتا ، یہ سوچ کر وہ ہلکان ہورہا تھا۔
لڑاکا مرغ سب کو اس قدر عزیز جان تھا کہ قریبی رشتےدار جو حکیم تھے، کو طلب کیا۔
 جانچ پڑتال کی اور بولے : "میاں چار پیسے باپ کے ٹی بی کے مرض پر لگائے ہوتے تو دو جانوں کے بچنے کا امکان ہوتا۔" پر پھڑپھڑائے اور اگلے لمحے دم ختم۔
انا للہ وانا الیہ راجیون

No comments

Powered by Blogger.