Microf #10 | Ulti kitab | HaaDi Khan
الٹی کتاب
از قلم ہادی خان
ساتواں دن۔
آدمی خدوخال کا مالک گلے میں رسی پڑی چار پاؤں پر ہوا، بندھا تھا۔
اٹھواں دن۔
انبوہ ارد گرد ہوا مختلف زاویوں سے اسے گھورتے رہے۔
نواں دن۔
ایک بھیڑ لگی اور ایک نے منہ کی تلاشی لی، دوسرا بالوں کو ہلا کر دیکھتا اور تیسرے نے ناک سے نکلتی ہوئی رسی کو کھینچا۔
دسواں دن۔
سات نفوس اس آدمی نما عجب الخلقت مخلوق کو درمیان میں لائے۔
آگے پیچھے پاؤں کو طنابوں سے جکڑا، ایک نے سر سے پکڑا کر نیچے گرایا، باقیوں نے دھر لیا۔
"میری باری ختم"آٹھویں نے چھری پر گرفت مضبوط کی۔
ایک فوارا خون کا اڑا اور چار سو خون پھیل گیا۔
دوپیروں پر کھڑے وہ اٹھ نفوس بکرے ،بیل اور اونٹ تھے اور قدرت کی کتاب الٹی پڑی تھی۔

Leave a Comment